حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کئی کوششیں کی ہیں اور اسی
سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے اس نے بیٹی بچاو، بیٹی پڑھاو جیسے کئی فلاحی
منصوبے شروع کئے ہیں۔صدر پرنب مکھرجی نے آج یہاں پارلیمنٹ کے دونوں
ایوان کے مشترکہ اجلاس میں
اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں خواتین کو یکساں مواقع حاصل کرنے کا حق ہے۔اگر خواتین مکمل طور پر بااختیار ہوں اور ان کی صلاحیت اور ہنر مندی کا مناسب استعمال کیا جائے تو ملک کو بہت کچھ حاصل ہو سکتا ہے۔